ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: ضلع سطح کے پی یو کالج ثقافتی مقابلہ جات میں آر این ایس طلبا کا بہترین مظاہرہ

بھٹکل: ضلع سطح کے پی یو کالج ثقافتی مقابلہ جات میں آر این ایس طلبا کا بہترین مظاہرہ

Fri, 17 Nov 2017 18:36:57    S.O. News Service

بھٹکل:17/ نومبر (ایس اؤنیوز)کاروار میں منعقدہ پی یوکالج کے ضلعی سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں آر این شٹی پی یو کالج مرڈیشور کے طلبا نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ پیش کیاہے۔

ون ایکٹ پلے میں امرتا آچاری دوم مقام حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئی ہیں ۔ کنڑا ڈبیٹ میں پرجول نائک سوم، کوئز میں اپیکشھا مرڈیشور اور سمرتی پربھو سوم مقام حاصل کیا ہے۔کالج انتظامیہ کے عہدیداران ، ذمہ داران ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے کامیاب طلبا کو مبارکبادی پیش کی ہے۔ 

 


Share: